حیدرآباد۔8۔جنوری(اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس میں آخر کار تلنگانہ بل پر
مباحث کا آغاز ہوا۔ لیکن اسکے فوری بعد اجلاس میں وائی ایس آر کانگریس کے
ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے اجلاس میں مباحث کے ساتھ ہی وائی ایس
آر کانگریس کے ارکان نے بل کے نقول کو
پھاڑ دیا ۔ جس پر تلنگانہ کے علاقہ
کے ارکان نے بھی احتجاج کا آغاز کیا۔ اسپیکر اسمبلی نے بار بار ارکان سے
احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ جسکے باوجود انہوں نے اپنے شور و غل کو جاری
رکھا۔ اس سے قبل دو مرتبہ اجلاس کو ملتوی کیا گیا۔ لیکن آخر کل کے لئے
اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔